اسلام آباد – پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے چند روز بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 روپے فی لیٹر (83 فیصد سے زائد) تک غیرمعمولی اضافے کی تجویز پیش کی. زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح وصول کرنے کے لیے اس اضافے کا اطلاق 16 اپریل سے ہونے کا امکان ہے
ایک اور خبر کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہیں، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے تیس پیسے جبکہ جی ایس ٹی اور لیوی کے ساتھ فی لیٹر قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے
اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ریگولیٹر نے آئندہ 15 روز کے لیے جمعہ (آج) لیے جانے والے جائزے کے لیےقیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو دو آپشن پیش کیے ہیں اور دونوں ہی آپشن پیٹرول بم سے کم نہیں
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ دس روپے کم کر کے 28 فروری کو اعلان کیا تھا کہ چار ماہ (30 جون تک) تک قیمتیں منجمد رکھی جائیں گی اور کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا
اب گزشتہ حکومت پر مہنگائی کی وجہ سے تنقید کرنے والی تمام جماعتیں مشترکہ طور پر حکومت میں ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے شہباز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے اس پہلے بڑے امتحان سے کیسے نکلتے ہیں
اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر دو سفارشات تیار کی ہیں، جس میں سے پہلی میں ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کی پہلی سفارش میں پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے
اسی طرح اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے
اوگرا نے دوسری ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل 2022ء کی رات 12 بجے سے ہو