اسلام آباد – مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، شرط ماننے پر پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ کی بجائے پنجاب کی سات سے آٹھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی کی ایک سیٹ سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پی پی بھی ن لیگ کی حمایت کرے گی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے
اس سے قبل پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھ
ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا، جب کہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی صدر بننے کے امیدوار ہیں
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے فرزند مولانا اسعد محمود کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی خواہشمند تھی، لیکن یہ عہدہ بھی پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف لے اڑے
یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جبکہ پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی
سینئرپی پی رہنما نے کہا تھا کہ کم از کم پندرہ نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائیں، تاہم ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی تھی۔