حکومت پٹرول سبسڈی کم کرنے کی آئی ایم ایف شرائط سے متفق

ویب ڈیسک

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے پیٹرول پر سبسڈیز نہ دینے پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز میں کمی پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 6 ارب ڈالر قرض لینے کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے اب تک تین ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے بحران سے دوچار پاکستانی معیشت کے فروغ دینے کے لیے سن 2019 میں ہی 6 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی لیکن اس نے ملک میں اصلاحات کی رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرض کی فراہمی کی رفتار سست کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close