ٹک ٹاک کا مسٹر چپ چاپ، مقبول ترین اسٹار بن گیا

ویب ڈیسک

پیرس : کورونا وائرس کی وجہ سے نوکری سے محروم ہو جانے والے خبانہ  نے جب ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانا شروع کیں، تو اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ پوری دنیا میں مشہور ہوجائے گا ۔ اب ٹک ٹاک پر اس کے گیارہ کروڑ سے زائد فین ہیں اور اس کی وڈیوز پونے دو ارب مرتبہ دیکھی گئی ہیں

اس طرح خبانہ لیمے دوسرے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار بن گیا ہے. خبانہ اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ اٹلی کے علاقے شیوازو میں رہتا ہے

پہلے اس نے مزاحیہ وڈیوز بنانا شروع کیں، اس کے بعد باقاعدہ سوچ بچار کے بعد زندگی کے روزمرہ مسائل کے حل پر وڈیو بنائیں، جو بہت تیزی مقبول ہورہی ہیں. لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چپ چپ اسٹار اپنی وڈیوز میں ایک لفظ بھی نہیں بولتا اور پھر بھی اپنا پیغام پہنچا دیتا ہے

اکیس سالہ خبانہ کا یہ انداز پوری دنیا میں پسند کیا گیا ہے۔ لیمے کے مطابق خاموش رہنے سے اس کا پیغام دنیا بھر کے لوگ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ اسی لیے وہ خاموش رہ کر اپنی وڈیو بناتا ہے

خبانہ طویل قد کا مالک ہے اور ا6 کے بھرے ہوئے ہونٹ چہرے پر تاثرات لانے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ روزمرہ  کے کام مختلف لیکن آسان انداز میں انجام دیتا ہے، جنہیں دیکھ کر دیکھنے والا اپنی ہنسی نہیں روک پاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے ٹک ٹاک میں اپنا ایک الگ مقام بنالیا ہے

ناظرین کے مطابق خبانہ کا انداز عالمگیر ہے اور حقیقت سے قریب تر ہونے کی وجہ سے پوری دنیا اسے سمجھتی ہے۔ وہ لوگوں کو یہی پیغام دیتا ہے کہ زندگی کو زیادہ پیچیدہ نہ بنایا جائے۔ دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ وہ زبردستی ویڈیو نہیں بناتا بلکہ جب جب ضرورت ہوتی ہے، وہ اپنی وڈیوز تیار کرتا ہے

خبانہ کو لاک ڈاؤن کے دوران غیرمعمولی شہرت ملی اور اب وہ محبوب اور کامیاب ترین ٹک ٹاکرز میں شامل ہو چکا ہے ۔ اب یہ حال ہے کہ روزانہ اوسطاً اس کے فالوورز میں دو لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے اور وہ تیزی سے ٹک ٹاک سپراسٹارز سے آگے نکلتا جا رہا ہے

خبانہ سینیگال میں پیدا ہوئے تھا اور اب وہ اٹلی میں رہائش پذیر ہے۔ اسے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close