سندھ میں آج سے گرمی کی لہر میں اضافے اور ہیٹ ویو کا امکان

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں ایک ہفتے تک گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بالائی فضا میں دباوؑ کے باعث 26 اپریل سے 2 مئی تک سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جس سے گرمی کی لہر بڑھے گی

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دادو، نواب شاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر میں دن میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے

تاہم ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی ہیٹ ویو کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے

حکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ گرم اور خشک موسم پانی کے ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات پر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتا ہے، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسی کی مناسبت سے فصل کے پانی کا انتظام کریں جبکہ عام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سورج کی براہ راست تپش سے بچنے کی کوشش کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close