نیٹ فلکس کی مشہور ترین ہسپانوی سیریز ’مَنی ہائسٹ‘ کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نے اس سیریز کا کورین ورژن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے
’مَنی ہائسٹ: کوریا جوائنٹ اکنامک ایریا‘ نیٹ فلکس پر 24 جون کو ریلیز کی جائے گی
دلچسپ بات یہ ہے کہ نیٹ فلکس پر موجود معلومات کے مطابق اس سیریز کی کہانی بالکل اوریجنل ’مَنی ہائسٹ‘ جیسی ہی ہوگی اور اس میں بھی ایک پروفیسر بڑی ڈکیتیوں کے لیے نئے لوگوں کو بھرتی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
نیٹ فلکس کی طرف سے جاری ٹیزر میں سیریز کے کسی کردار کو تو نہیں دکھایا گیا، لیکن کورین زبان میں ایک آواز سنائی دیتی ہے ’ایک چور جو معمولی رقم چوری کرتا ہے وہ یا تو مارا جاتا ہے یا پھر جیل چلا جاتا ہے۔ لیکن جو چور بڑی چوری کرتا ہے، دنیا بدل سکتا ہے اور ہیرو بھی بن سکتا ہے۔‘
ہسپانوی ’منی ہائسٹ‘ کی طرح اس سیریز میں بھی سفید ماسک پہنے چوروں کو کسی بڑے بینک میں ڈاکہ مارتے ہوئے دکھایا جائے گا
واضح رہے کہ ہسپانوی ’مَنی ہائسٹ‘ کا پہلا سیزن 2017ع میں آیا تھا اور اس کا پانچواں اور آخری سیزن گذشتہ سال 2021ع میں ریلیز کیا گیا تھا
اس کے علاوہ دسمبر 2021ع میں نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ’مَنی ہائسٹ‘ میں پروفیسر کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے ’برلن‘ پر بنائی گئی فلم 2023ع میں ریلیز کی جائے گی.