دنیا کا سب سے چھوٹا ’اصلی ریوالور‘ بارہ لاکھ روپے میں خریدیئے!

ویب ڈیسک

برن : اس کا نام ’سوئس منی گن‘ ہے اور یہ دنیا کا سب سے چھوٹا ’اصلی‘ ریوالور ہے جس سے گولیاں بھی فائر کی جا سکتی ہیں۔ اس کی قیمت 6,300 سوئس فرانک یعنی تقریباً بارہ لاکھ پاکستانی روپے ہے

اس کی لمبائی 5.5 سینٹی میٹر، چوڑائی 3.5 سینٹی میٹر اور موٹائی صرف ایک سینٹی میٹر ہے جبکہ یہ صرف 19.8 گرام وزنی ہے۔ اس میں بھری جانے والی گولیاں بھی صرف 0.234 سینٹی میٹر لمبی جتنی ہوتی ہیں

اتنی مختصر جسامت کے باوجود اس میں اصل جسامت والے ڈبل ایکشن ریوالور کی تمام خصوصیات ہیں جن میں پوری طاقت سے گولی فائر کرنا بھی شامل ہے

بندوقوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے بہت قریب جا کر سوئس منی گن سے گولی فائر کی جائے تو وہ اس کی کھوپڑی میں سوراخ بھی کرسکتی ہے

انہی خصوصیات کی وجہ سے امریکا اور برطانیہ میں اس ریوالور کی درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی ہے

’سوئس منی گن‘ بازار میں عام دستیاب نہیں بلکہ اسے آن لائن آرڈر کرکے ہی بنوایا جاتا ہے

اس کی تیاری میں 18 قیراط سونا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ گولیوں کی 48 کارٹریجز اور دوسری چیزوں کے ساتھ اسے لکڑی کے ایک خوبصورت ڈبے میں بند کیا جاتا ہے

سوئس منی گن کی قیمت سے ظاہر ہے کہ اس کے خریداروں میں دنیا کے مالدار لوگ ہی شامل ہیں

واضح رہے کہ 2006ع سے دنیا کے مختصر ترین ریوالور کا اعزاز بھی اسی چھوٹی سی بندوق کے پاس ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close