ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔
محکمہ موسميات کے مطابق ملک کے بيشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ پنجاب ، سندھ اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے
آئندہ دنوں میں 7 سے 9 ڈگرى سينٹى گريڈ اضافے کا امکان ہے۔
تاہم حالیہ گرمی کی لہر سے سب سے زیادہ سبی ، دادو ، جیک آباد اور لاڑکانہ متاثرہوئے تاہم پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورملحقہ علاقوں میں تیزہوائیں چلیں گی۔
اس کے علاوہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔