سندھ، پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی لمپی اسکن وبا پھلنے لگی

نیوز ڈیسک

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالم زیب نے لمپی اسکن بیماری سامنے آنے کی تصدیق کی ہے کہ مویشیوں میں پھیلتی ہوئی لمپی اسکن بیماری سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پہنچ گئی ہے اور پشاور، چارسدہ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان اضلاع میں کیسز سامنے آئے ہیں

ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف اعوان نے صوبائی چیف سیکریٹری اور سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک پر زور دیا ہے کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنے لیے فنڈر جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لمپی اسکن بیماری پہلے ہی سندھ اور پنجاب میں پہلے ہی مویشیوں کی بہت بڑی تعداد کو متاثر کر چکی ہے اور اگر حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تو خیبر پختونخوا میں ڈیری فارمنگ کمیونٹی پر اس بیماری کا اثر بہت نقصان دہ ہوگا

آصف اعوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مویشیوں کے مالکان میں بیماری اور اس کے علاج کے بارے میں آگاہی کو بھی یقینی بنایا جائے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام داخلی راستوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں ویٹرنری کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close