دبئی حکام نے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

نیوز ڈیسک

دبئی حکام نے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو عالمی وبا کے سی آر کے دو ٹیسٹ کروانا ہوں گے

متحدہ عرب امارات نے دنیا کے مختلف ممالک کےمسافروں کے لیے دو الگ الگ کیٹگریز کا اعلان کردیا ہے ۔ جس کا اطلاق 26 اکتوبر سے  کر دیا گیا ہے

خبررساں  ادارے العریبیہ کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کو دو بار  عالمی وبا  کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جن میں سے پہلا اپنے ملک کی رجسٹرڈ لیبارٹری اور دوسرا دبئی پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا

دبئی پہنچے والے مسافروں کی چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔ یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔ یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔

ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیگیٹو رپورٹ آنے کی صورت میں مسافر کو 96 گھنٹوں کے دوران دبئی ہر صورت پہنچنا ہوگا۔ پی سی آر ٹیسٹ کے بعد   دبئی پہنچنا ضروری ہوگا۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ یہ باپندی صرف ورکرز یا دبئی میں مقیم افراد کے لیے نہیں ہے بلکہ سیاحتی ویزے اور وزٹ ویزہ والوں پر بھی یہ پابندی عائد ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close