کراچی یونیورسٹی حملے کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ملک اس خوفناک نقصان پر غمزدہ اور صدمے میں ہے ،کراچی یونیورسٹی کے اندر گزشتہ ماہ ہونے والے خودکش حملے کے مجرمان کو مثالی سزا دینے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی

انہوں نے کہا ہم اس بزدلانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کسی کو چین کے ساتھ ہماری دیرپا دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، دونوں ممالک کے تعلق کی خاطر جان دینے والے چینی اور پاکستانیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

بلاول بھٹو نے عہد کیا کہ ہم پاکستان میں ہمارے چینی دوستوں کو زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، آپ ہمارے مہمان ہیں اور ہم آپ کے تحفظ اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ پوری قوم اظہار تعزیت کرتے ہیں، ہم تما چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے اور پہلے سے زیادی مضبوط بن کر ابھریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر پاکستان کے عوام کو بھی ایک خصوصی پیغام دینا چاہوں گا، پاکستان اور چین کی دوستی دونوں ممالک کی ریاستوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ پاکستان کی سرزمین پر ہوا ہے، ہمارے بلوچ بھائیوں کے حقوق کا بہانہ بنا کر دہشتگردی کا یہ واقعہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے، کوئی پاکستانی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ہمارے مہمانوں پر اس قسم کا دہشتگرد حملہ ہو، پاکستانی عوام نے خود دہشتگردی کا سامنا کیا ہے، مذہب کے نام پر ہمارے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانا بنایا گیا اور اس تازہ واقعے میں بلوچستان کے مسائل کو بنیاد بنا کر دہشتگرد حملہ کیا گیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گھر چھوڑ کے یہاں آکر ہمارے عوام کو تعلیم دے رہے ہیں، یہ حملہ صرف چینی اساتذہ پر نہیں بلکہ پاک چین دوستی پر بھی ہوا ہے، یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ان شا اللہ ہم اس معاملے کو اتنا ہی سنجیدہ لیں گے جیسے ہمارے اپنے بھائی بہنوں پر حملہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے یہ یقینی بنانا ہے کہ اس قسم کے دہشتگردی کے واقعے کو ہم برداشت نہیں کریں گے، ہم مل کر ایک قوم کی طرح اس کا مقابلہ کریں گے اور یہ یقنی بنائیں گے کہ ان خاندانوں کو انصاف ملے اور اس قسم کا دہشتگرد حملہ کرنے والوں کا مثال بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے ماضی میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا ان شا اللہ اسی طرح ان دہشتگردوں کا بھی مقابلہ کریں گے اور کامیاب ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close