کیا بجٹ میں پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگے گا؟؟

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : بجٹ معاملات پر گہری نظر رکھنے والے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ تمام پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے، اور آئی ایم ایف کی تجویز پر تمام پینشنرز پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے

وفاقی حکومت پنشن کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے ادائیگی کرتی ہے، ساڑھے 7 فیصد فکسڈ ٹیکس کے بعد پینشنر پر 18 ارب سے زائد کا ٹیکس کا بوجھ عائد ہونا تھا، لیکن اب نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ بینیفٹ افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا

جب کہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مجموعی طور پر ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4717 ارب روپے سے کم کرکے 4691 ارب روپے مقرر کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21 کے لئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر پھر سے نظر ثانی کرتے ہوئے مزید 26 ارب روپے کی کمی کردی ہے، اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4717 ارب روپے سے کم کرکے 4691 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close