ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی 200 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک

ایف اے پی کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب امریکی کرنسی 200 روپے تک پہنچ گئی تھی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

ملک میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا

فاریکس ایکسچینج پاکستان نے گزشتہ روز بند ہونے کی شرح 199 روپے پر ریکارڈ کی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اختتامی شرح 198.39 روپے رہی جو 200 روپے کے سنگ میل کے قریب ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پہلے ہی 200 روپے تک پہنچ چکی تھی۔

اس صورتحال نے کچھ ماہرین کو پریشان کر دیا ہے، آج کی شرح مبادلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایف اے پی کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا ‘سیاہ ترین دن’ ہے۔

ادھر ایف اے پی کے چیئرپرسن ملک بوستان نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا کہ وہ درآمدات کو محدود کرنے کے لیے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قانونی ریگولیٹری احکامات جاری کرے۔

دریں اثنا چیس مین ہٹن کے سابق ٹریژری ہیڈ اسد رضوی نے میٹیس گلوبل کو بتایا کہ ‘پنشن کی لاگت، گردشی قرض (25 کھرب روپے)، 12 کھرب روپے کے عوامی ادارے اور تقریباً 8 فیصد کا مالیاتی خسارہ پائیدار نہیں اور روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران’آزاد اسٹیٹ بینک’ پاکستانی روپے کے بارے میں فکرمند نہیں اور شاید آئی ایم ایف مذاکرات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close