الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا

نیوز ڈیسک

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا ہے

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے تین رکن بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا جس نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ سنایا

نااہل قرار دیے جانے والے 25 اراکین میں سے 18 کا تعلق پی ٹی آئی سے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی سے نااہل ہونے والوں میں علیم خان، راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، نذیر چوہان، زوار حسین وڑائچ، فدا حسین، زہرہ بتول محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علیم، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، فیصل حیات، محسن عطا کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم بھی نااہل ہوکر ڈی سیٹ ہونے والوں میں شامل ہیں

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس پر تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کرایا تھا۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close