صباح الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی، نیا چیف سلیکٹر محمد اکرم؟

نیوز ڈیسک

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے  پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اپنے استعفیٰ کا اعلان بھی کر دیا ہے

پریس کانفرنس میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زیادہ تر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دوہری ذمہ داری مشکل ہوتی ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے

تاہم ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہء نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منتخب کروں گا اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبر تک نبھاتا رہوں گا، نیا چیف سلیکٹر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں لے گا، چیف سلیکٹر کا انتخاب بورڈ کا استحقاق ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میرے نہ تو بورڈ سے اختلافات ہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی سے کوئی اختلاف ہے، چیئرمین سے میٹنگ یا وزیر اعظم سے ملاقات استعفیٰ کی وجہ نہیں،  آنے والی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا، افواہوں میں سچائی نہیں ورنہ کسی بھی عہدے پر نہ ہوتا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں 4 ستمبر 2019 کو دی گئی تھیں تاہم انہیں ٹیم کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا رہا، پاکستان میں پہلی بار دونوں بڑے عہدے ایک ساتھ دے کر تجربہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ﻗﻮﻣﯽ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺑﻖ ﻓﺎﺳﭧ ﺑﻮﻟﺮ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﮐﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﺼﺒﺎﺡ ﺍﻟﺤﻖ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﻧﯿﺎ ﭼﯿﻒ ﺳﻠﯿﮑﭩﺮ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ۔

ﺫﺭﺍﺋﻊ کے مطابق ﻣﺤﻤﺪ ﺍﮐﺮﻡ ﺍﻭﺭ ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ‏ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﻃﮯ ﭘﺎ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ، ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﺟﻠﺪ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

واضح رہے کہ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺑﻖ ﻓﺎﺳﭧ ﺑﺎﺅﻟﺮ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﮐﺮﻡ ﭘﯽ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﻞ ‏ﮐﯽ ﻓﺮﯾﻨﭽﺎﺋﺰ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺯﻟﻤﯽ ﮐﮯ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭩﺮ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﻨﮓ ﮐﻮﭺ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯾﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﻧﺒﮭﺎ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close