182 سرکاری ملازمین کی 2002ء سے 2013ء کے درمیان قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن کے 48، لاہور ریجن کے 40، خیبر پختونخوا کے 55، کراچی کے 18 اور بلوچستان 21 سرکاری ملازمین نے پلی بارگین کے ذریعے نیب سے ریلیف حاصل کی
تحریری جواب کے مطابق ان ملازمین سے کل 1.55 ارب روپے کی ریکوریز کی گئی ہے۔ سینیٹ کو تحریری جواب میں وزارت قانون نے سرکاری ملازمین اور نیب کے درمیان ہونے والے پلی بارگینگ کی تفصیلات فراہم کی ہے
وزارت قانون کے تحریری جواب کے مطابق راولپنڈی ریجن کے 48 ملازمین سے 629.513 ملین روپے، لاہور ریجن کی 40 ملازمین سے 410.615 روپے جبکہ خیبر پختونخوا کے 55 ملازمین سے 225.937 ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے