سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر بھارت کا شدید ردعمل

نیوز ڈیسک

سعودی عرب نے نیا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے، جس میں دنیا کے نقشے میں کشمیر کو انڈیا میں شامل نہیں دکھایا گیا، بھارت نے اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے جِی-20 ممالک کی سربراہی کی یادگار کے طور بیس ریال کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔ اس نوٹ پر شاہ سلمان کی تصویر اور جِی ٹوئنٹی کے نشان کے ساتھ دنیا کا نقشہ بھی شایع کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ پر شائع کیے گئے نقشے میں کشمیر کو بھارت میں شامل نہیں دکھایا گیا

یہ نوٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی شہریوں اور رہنماؤں نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے

یہاں تک کہ بھارتی اخبار میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے ریال پر شایع ہونے والے نقشے میں تبدیلی نہ ہونے تک 21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے

برطانوی اخبار کے مطابق کرنسی نوٹ نقشے میں ہونے والے اس غیر واضح تبدیلی پر بھارت اس وقت واویلا کررہا ہے جب اس کے سعودی عرب سے تعلقات قدرے خوشگوار ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close