فیسبک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی ملکیتی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو با آسانی سمجھنے کے لیے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی ہے
اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں میٹا کا کہنا تھا کہ کی جانے والی تبدیلوں کے بعد کمپنی صارفین ڈیٹا نہ جمع کر سکے گی، نہ استعمال کر سکے گی اور نہ ہی شیئر کرسکے گی۔ لیکن کمپنی صارفین کو یہ سمجھنے میں مدد دے گی کہ صارفین کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جائے گا
واضح رہے کہ مشہور ٹیک کمپنی گزشتہ کافی عرصے سے صارفین کے نجی ڈیٹا کے جمع کرنے، اس کو سنبھالنے اور مختلف اداروں کو مہیا کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید کی زد میں رہی ہے
فیسبک، میسینجر اور انسٹاگرام کے صارفین کو پالیسی کی تبدیلی کے متعلق نوٹیفیکیشن موصول ہونا شروع ہوجائیں گے، جس میں میٹا کی جانب سے نئی پالیسی کے 26 جولائی سے نافذالعمل ہونے کی تصدیق کی جائے گی
میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا کہ اس تبدیلی سے ہمارا مقصد اپنے ڈیٹا کے معاملات کے حوالے سے مزید شفاف ہونا ہے
پالیسی تبدیلی کے علاوہ میٹا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے جانب سے بہتر پرائیویسی سیٹنگ کے لیے دو نئے کنٹرولز جاری کیے جارہے ہیں۔ جس میں سے ایک کے تحت صارف یہ طے کر سکے گا کہ اس کی پوسٹ تک کس کو رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور صارف کی پوسٹ نہیں دیکھ سکتا
دوسرے کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے صارف فیسبک اور انسٹاگرام پر اس بات کا تعین کر سکے گا کہ اس کی فیڈ پر کون سے اشتہار دِکھائیں جائیں اور کون سے نہیں
میٹا نے واضح کیا ہے کہ پالیسی کی مذکورہ تبدیلی کا اطلاق میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور میٹا کی دیگر اشیاء پر نہیں ہوگا۔