بل گیٹس سمیت کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ہیکرز کے انکشافات

ہیکرز نے وضاحت کی ہے کہ انہیں بل گیٹس ایلون مسک اور دیگر  کے اکاؤنٹس تک کیسے رسائی حاصل ہوئی. ٹویٹر کے اعتراف کے بعد کہ ہائی پروفائل اکاؤنٹس مربوط سماجی انجینئرنڈ حملوں کے ذریعے ہیک کیے گئے تھے ، کچھ ہیکر سامنے آئے ہیں اور یہ وضاحت کر رہے ہیں کہ انہوں نے ایلون مسک ، بل گیٹس اور دیگر ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹ کیسے ہیک کئے۔

ہیکرز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹویٹر کے ایک ٹول کو ہائی پروفائل ٹویٹر اکاؤنٹس میں جانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ ٹویٹر کے ترجمان نے کہا کہ ابھی اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ ہیکنگ کسی ٹویٹر ملازم نے کی ہے یا ملازم نے  ہیکروں کو ہیکنگ ٹول فراہم کئے ۔ یاد رہے ہیکرز نے بل گیٹس، باراک اوبامہ، ایلون مسک سمیت کئی ہائی پروفائل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے ان اکاؤنٹس کو گھنٹوں بٹ کوائن کی تشہیر کے لئے استعمال کیا تھا۔

جو بائیڈن ، جیف بیزوس اور کینے ویسٹ کے ٹویٹر اکاؤنٹس بھی ان دسیوں ہائی پروفائل اکاؤنٹس میں شامل تھے، جنہیں گذشتہ رات ہائی جیک کیا گیا تھا۔ تب ان اکاؤنٹس کو بٹ کوائن اسکیم پھیلانے اور لوگوں کو بذریعہ لنک  پیسے عطیہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز ہونے والے ہائی پروفائل صارفین کی ہیکنگ کے پیچھے بظاہر ایک ٹویٹر ملازم کا ہاتھ نظر آتا ہے ۔ ٹویٹر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابھی  اس کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ ٹویٹر ملازم نے خود ہی اکاؤنٹ ہیک کئے یا ہیکرز کو ٹول فراہم کیا۔

اس سوال نے ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ہے کہ آخر ہیکروں کو داخلی ٹول تک رسائی کیسے حاصل ہوئی؟ ہیکرز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ "ہم نے ایک ایسی نمائندہ تصویر کا استعمال کیا جس نے لفظی طور پر ہمارے لئے سارا کام کیا۔” ایک اور ذریعے نے بتایا کہ انہوں نے یہ کام ٹویٹر کے اندرونی لوگوں  کو ادائیگی کر کے کیا۔

ٹیک کرنچ کے مطابق  ہیکر نے متاثرہ اکاؤنٹس سے وابستہ ای میلز کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا ٹول استعمال کیا تھا، تاکہ ان تک اصل اکاؤنٹ ہولڈر کی رسائی کو ناممکن بنائی جا سکے. اس کے بعد ہیکر نے کریپٹو کرنسی اسکیم کو ٹوئٹر کے ذریعے پھیلایا جسے بدھ کے روز سبھی نے دیکھا۔

ٹویٹر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ ہیکرز نے مربوط اور انجینئرنڈ حملہ کیا. ہیکرز نےہمارے  اندرونی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنا کر  ٹولز تک رسائی حاصل کی اور  ہائی پروفائل اکاؤنٹس سے کرپٹو کرنسی سے متعلق ٹویٹس پوسٹ کرنے میں کامیاب ہوئے.

اس سارے معاملے کے بعد ٹوئٹر کو مزید پریشانی کا سامنا تب کرنا پڑا جب صارفین کی جانب سے ان پوسٹس کے اسکرین شاٹس جو سوشل میڈیا پر پھیلانا شروع کیا. ٹویٹر نے اس کی روک تھام کے لیے واضح کیا کہ یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی  ہے۔

دوسرے اہم ٹویٹر اکاؤنٹ جنہیں ہیک کیا گیا ان میں سابق امریکی صدر صدر براک اوباما ، کم کرڈشین ویسٹ ، وارن بفیٹ ، جیف بیزوس ، اور مائیک بلومبرگ بھی شامل ہیں۔ اوبر اور ایپل کے سرکاری اکاؤنٹس نے ایک پوسٹ ٹویٹ کی تھی جو ایک ہیکرز کی طرف سے کی گئی تھی. اس پیغام میں قارئین کو بٹ کوائن کی سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں خرچ کی گئی رقم  سے دگنا پیسہ ملے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close