ملک میں فیسبک کے دفاتر کھولنے کی اطلاعات، ایف آئی اے کیا کہتی ہے؟

ویب ڈیسک

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیسبک کے دفاتر کھولے جانے کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے

ایف آئی اے نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا ہے کہ فیسبک کی جانب سے پاکستان میں دفاتر کھولے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

بیان میں سوشل ویب سائٹ کی جانب سے ملک میں دفاتر کھولے جانے کی خبر کو جھوٹا قرار دیا گیا اور ساتھ ہی واضح کیا گیا کہ بعض نشریاتی ادارے ایف آئی اے کے ترجمان کے نام سے غلط خبریں چلا رہے ہیں

بیان میں ایف آئی اے ترجمان کے حوالے سے ملک میں فیسبک کا دفتر کھولے جانے کی جھوٹی خبروں کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ ایسی خبریں تصدیق کے بغیر چلائی گئیں

ایف آئی اے کی وضاحت سے قبل بعض نشریاتی اداروں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کا نام لیے بغیر بتایا تھا کہ فیسبک جلد ہی پاکستان میں دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

اس سے قبل بھی گزشتہ چند سال کے دوران فیسبک کی جانب سے پاکستان میں دفاتر کھولے جانے کی خبریں پھیلتی رہی ہیں، تاہم ویب سائٹ انتظامیہ ہمیشہ ایسی خبروں کو مسترد کرتی رہی ہے

فیسبک انتظامیہ کے مطابق وہ پاکستان میں کانیٹینٹ کریئٹرز اور حکومت سمیت اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاہم فوری طور پر وہاں دفاتر کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ وفاقی حکومت کے دور میں بھی ایسی افواہیں پھیلی تھیں کہ فیسبک اور ٹوئٹر سمیت گوگل پاکستان میں دفاتر کھولیں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا تھا

پاکستان میں فیسبک کے کروڑوں صارفین موجود ہیں لیکن ملک میں نہ تو فیسبک کا دفتر ہے اور نہ ہی ٹوئٹر اور گوگل کا دفتر ہے

فیسبک، ٹوئٹر اور گوگل کے دفاتر پاکستان کی طرح دیگر درجنوں ممالک میں بھی موجود نہیں

فیسبک کے زیادہ تر دفاتر یورپ و امریکی ممالک میں ہیں، تاہم افریقہ اور ایشیا میں بھی فیسبک کے دفاتر موجود ہیں

فیسبک کے براعظم ایشیا میں مجموعی طور پر اٹھارہ سے زائد دفاتر ہیں، جو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور، فلپائن، چین، تائیوان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بھارت میں موجود ہیں

حیران کن طور پر فیسبک کے پڑوسی ملک بھارت میں پانچ دفاتر ہیں، جو کہ ممبئی، دہلی، بنگلورو، حیدرآباد اور گڑگاؤں میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close