ایک درجن سے زائد خواص رکھنے والا ایک انقلابی پنکھا

ویب ڈیسک

ہیٹر، ایئرپیوریفائر، ایئرکنڈیشن، اسپیکر، لائٹ، یو ایس بی، ایلیکسا اسسٹنٹ، الٹرا وائلٹ روشنی، ایئر فلٹر، بلو ٹوتھ آپشن، گھڑی اور الارم، ریموٹ کنٹرول، ایپ کنٹرول، ٹچ پینل، موبائل فون چارجر

اوپر مختلف اشیاء کے نام درج ہیں، جو اس دور کی ایجادات ہیں لیکن ہم آپ سے کہیں کہ یہ ساری اشیاء ایک ہی ایجاد میں سمو دی جائیں تو کیسا رہے گا

جی ہاں، آپ یقیناً اس دلچسپ ایجاد کے بارے میں جان کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ، جس میں ایک ہی شے میں ایسی بیس اشیا موجود ہیں

یہ ایک ایجاد کہنے کو تو ایک غیر روایتی پنکھا ہے، لیکن اس میں مذکورہ بالا تمام اشیاء کے علاوہ دیگر اہم خواص موجود ہیں

اس ایجاد کو ہیکسون اسمارٹ ایئرفین کا نام دیا گیا ہے، جس کی چندہ مہم کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو پر تقریباً مکمل ہوچکی ہے

یہ ایک طرح کا غیر روایتی پنکھا ہے جسے بڑی مہارت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ فیچر سمو دیے گئے ہیں، جو ہماری روزمرہ ضروریات کو پورا کرتے ہیں

اپنے لاتعداد شاندار خواص کی بدولت اسے دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور ٹیکنالوجی ویب سائٹ پر سراہا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی چندہ مہم میں تیزی سے رقم دی گئی اور لوگوں نے اس ہرفن مولا شے میں دلچسپی کا اظہار کیا

پنکھا کسی اہم تبدیلی کے بغیر ایئرکنڈیشن بن جاتا ہے اور ہیٹر میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس میں نصب الٹروائلٹ روشنی چلانے سے اطراف کا ماحول مکمل طور پر جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے جبکہ اس میں نصب تین طرح کے فلٹر ہوا کو صاف کرتے رہتے ہیں

اس میں نصب خاص کاربن فلٹر اعلیٰ ٹیکنالوجی کے تحت ڈیزائن کیے گئے ہیں اور وہ 99 فیصد سے زائد مضر ذرات کو اپنے اندر کھینچ لیتے ہیں۔ اندر ایک طاقتور آئیونائزر نظام ہے جو بیکٹیریا اور جراثیم کو اپنے اندر جکڑ لیتا ہے۔ اس طرح ہیکسن پنکھے کی اطراف کی فضا ہر طرح سے محفوظ اور صاف رہتی ہیں

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے ہر طرح کے ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے اور یہ پنکھا ہر موسم اور مقام کے لیے انتہائی موزوں بھی ہے

اپنے اتنے سارے خواص کی وجہ سے اس کی قیمت کچھ زیادہ ہے، جو چار سو ڈالر کے لگ بھگ ہے اور یہ پاکستانی روپوں میں لگ بھگ اَسی ہزار بنتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close