رافیل نڈال نے اپنا 14واں فرنچ اوپن جیت لیا، ٹورنامنٹ کے اب تک کے سب سے معمر چیمپئن بن گئے

ویب ڈیسک

نڈال کو اپنے 23سالہ ناتجربہ کار حریف پر برتری ثابت کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور انہوں نے باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کر کے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

کلے کورٹ کے بادشاہ کہلانے والے نڈال نے فائنل میں ڈنمارک کے کیسپر رووڈ کو شکست دیکر 14ویں فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر کے مجموعی طور پر ریکارڈ 22واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا

فیصلہ کن معرکے میں نڈال کو 8 سیٹ حریف سے کسی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں رہا، انھوں نے ابتدائی سیٹ 6-3 سے جیت کر دوسرے سیٹ میں بھی اسی مارجن سے کامیابی پائی، اسپینش اسٹار نے تیسرے سیٹ میں حریف کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا اور 6-0 سے کامیابی سمیٹ کر مشن مکمل کرلیا

نڈال گزشتہ راؤنڈز میں سخت حریفوں نوواک جوکووچ اور الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر پہلے ہی بہترین فارم کا ثبوت دے چکے تھے اور فائنل میں ان کی جیت کی پیش گوئی پہلے ہی کی جا چکی تھی

36سالہ نڈال نے ایک آسان اور یکطرفہ فائنل میں اپنے حریف کیسپر روڈ کو شکست دے کر فرنچ اوپن جیتنے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل فرنچ اوپن جیتنے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی کا اعزاز آندرے گمینو کے پاس تھا جنہوں نے 1972 میں 34سال کی عمر میں فرنچ اوپن جیتا تھا

افیل نڈال نے کیریئر میں 30 ویں بار گرینڈ فائنل میں رسائی حاصل کی، وہ اب تک 22 بار فاتح بنکر میدان سے باہر آئے ہیں، اسپینش اسٹار نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبرون نووک جوکووچ کو بھی راستے سے ہٹادیا تھا جبکہ سیمی فائنل میں جواں سال جرمن حریف الیگزینڈر زیوریف ٹخنے میں تکلیف کے سبب مقابلہ مکمل نہیں کرپائے تھے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close