بجٹ 2022-23: سرکاری ملازمین کے لئے کیا ہے؟

ویب ڈیسک

سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کیسے کیا جائے؟ان دنوں حکومت کو نیاچیلنج درپیش ہے

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون تک پیش کیا جانے کا امکان ہے، ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، اور خزانہ ڈویژن نے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سے پندرہ فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم تنخواہوں میں اضافے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف رضامندی سے مشروط ہوگی

تنخواہوں کو کیسے بڑھایا جائے گا؟ حکام نے اس سلسلے میں تین تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے پہلی تجویز یہ ہے کہ گریڈ ایک سے انیس تک تنخواہوں میں پانچ سے دس فیصد ایڈہاک الاؤنس بڑھایا جائے

دوسری تجویز یہ ہے کہ گریڈ بیس تا بائیس کے ملازمین کے لئے دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا جائے، جبکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے پنشن میں پانچ سے دس فیصد اضافے کی تجویز بھی سامنے آئی

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پےاینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ حکومت کو موصول نہیں ہوئی ہے، حکومت نے پے اینڈپنشن کمیشن کو جلد رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے

واضح رہے کہ مالی سال دو ہزار بائیس ۔ تئیس کا وفاقی بجٹ دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے دس جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے

واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے سرکاری ملازمین گزشتہ وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے پچیس فیصد اضافے سے بھی تاحال محروم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close