نواز شریف واپس آئیں، زرداری. زندگی کی ضمانت دیں، مریم نواز

نیوز ڈیسک

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ نواز شریف واپس آئیں، لڑنا ہے تو سب کو جیل جانا ہوگا، راہیں جدا کرنے والے فیصلے نہ کریں

اس کے جواب میں مریم نواز نے کہاکہ آپ میاں نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں گے؟ مجھےآپ کی باتوں سے دکھ ہوا، جس کو بات کرنی ہے مجھ سے کرے

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے انتشار کا فائدہ جمہوریت کے دشمنوں کو ہوگا

ذرائع نے پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان آئیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا

ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے خطاب میں آصف زرداری نےکہا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے، سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟  ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لیے تیار ہیں، اسمبلیوں کو چھوڑنا عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں، ہمارے انتشار کا فائدہ جمہوریت کے دشمنوں کو ہوگا، ہم پہاڑوں پر نہیں پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جب آپ وطن واپس آئیں گے، ہم آپ کے پاس استعفے جمع کروائیں گے، میں جنگ کے لیے تیار ہوں مگر میرا ڈومیسائل مختلف ہے، میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے یہ موقف سامنے آنے پر مریم نواز نےکہا کہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا، مریم نواز نے سابق صدر کو جواب دیا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے، ان کی جان کو خطرہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close