ایک بندریا علاج کرانے کلینک پہنچ گئی۔۔۔

ویب ڈیسک

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں ایک بندریا کے علاج کے لیے کلینک پہنچنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مادہ بندر شیر خوار بچے کے ساتھ بدھ کو بہار کے شہر ساسارام میں ایس ایم احمد کے میڈیکو کلینک جا پہنچی اور صبر کے ساتھ ڈاکٹر کا انتظار کرتی رہی

بندریا نے کلینک میں مریضوں کے لیے موجود بستر پر آرام بھی کیا

ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ جب انہوں نے بندریا کو پہلی بار دیکھا تو وہ شروع میں خوفزدہ ہو گئے لیکن پھر بندریا کے چہرے پر زخم اور خراشیں دکھائی دیں

ڈاکٹر احمد نے بندریا کو ٹیٹنس کا ٹیکہ اور اس کے زخموں پر مرہم لگایا

اس دوران بندریا ڈاکٹر کی کرسی کے قریب رکھے اسٹول پر بیٹھی رہی۔ اس کے بعد بندریا نے صبر کے ساتھ آرام کیا

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر نے ٹارچ جلا کر بندریا کے چہرے کا معائنہ کیا اور اس کے بعد اسے ٹیکہ اور مرہم لگائے

وڈیو کلپ میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بعد میں بندریا مریضوں کے بستر پر لیٹی ہوئی ہے۔ اس دوران یہ منظر دیکھنے والے لوگوں کے ہجوم نے موبائل فونز پر بندریا کی ویڈیو بنائی

اخبار دکن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق بندریا کا چہرہ اور اس کے بچے کی ٹانگ زخمی تھیں۔ بندریا کے بچے کے زخموں پر بھی مرہم لگائی گئی

بندریا کے علاج کے لیے کلینک جانے کی خبر شہر میں تیزی سے پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ کلینک کے باہر پہنچ گئے

علاج کے بعد ڈاکٹر نے ہجوم سے راستہ چھوڑنے کے لیے کہا تاکہ بندریا اور اس کا بچہ کسی واقعے کے بغیر وہاں سے جا سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close