کراچی میں 22 یا 23 جون کو بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے میں 22 یا 23 جون کو برسات کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں 22 اور 23 جون کے درمیان پری مون سون سسٹم کے تحت ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے، جب کہ رواں ماہ جون کے آخر یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوسکتا ہے

سردار سرفراز نے یہ بھی کہا کہ رواں سال ملک بھر میں کہیں 10 سے 20 فیصد جب کہ کہیں 20 سے 30 فیصد زائد بارشیں ہوسکتی ہیں

دوسری جانب محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ضلع تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم دیہی سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا

اگلے تین روز کے دوران شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے جب کہ مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب بوندا باندی ہونے کی توقع ہے، اس دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے

پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close