ایک عہد کا اختتام، ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ 27 سال بعد مکمل طور پر ختم

ویب ڈیسک

دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایک عہد انٹرنیٹ کی دنیا میں حکمرانی کرنے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو بالآخر باضابطہ طور پر بند کر دیا ہے

مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر ستائیس سال قبل 1995ع میں ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ براؤزر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا

’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004ع میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا

اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002ع میں ہی بن چکا تھا، تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004ع میں متعارف کرایا گیا

فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008ع میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کرا کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو لوگ تقریبا بھول ہی گئے تھے، تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزر ایج کو گوگل کروم جیسا بنا کر اس حوالے سے اپنی بادشاہی واپس لینے کی کوشش کی لیکن اس کی کوششیں ناکام رہیں

’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا، تاہم کمپنی نے 2020ع میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا

لیکن اب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ ونڈوز 10 اور ونڈوز الیون کے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگا اور 15 جون کے بعد براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا

مائیکرو سافٹ نے تقریباً چھ سال قبل 2016ع میں ہی صارفین کو ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی

کمپنی نے 2016ع سے ہی ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی تاہم ویب براؤز کے نئے 2013ع میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار اپنے صارفین کو ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر ’مائیکرو سافٹ ایج‘ استعمال کرنے کی تجویز دی

’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کے مکمل طور پر بند ہونے کے معاملے پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور اسے 1990ع کے بچوں کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close