عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر برطانیہ میں جمعرات سے ایک ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہفتے کے دن مزید 326 اموات ہوئیں جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسرے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ غیر ضروری دکانیں، بار اور ریسٹورنٹس دو دسمبر تک بند رہیں گے، جب کہ گھروں میں پارٹیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور سفری پابندیاں بھی عائد ہوں گی
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے جب کہ فرلو اسکیم بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا دی گئی ہے
اس ضمن میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عائد کی جانے والی پابندیاں ہی مسئلے کا حل ہیں.