بھارتی کمپنی امریکا میں بجلی والے ’جی ایم ڈبلیو‘ رکشے چلائے گی

ویب ڈیسک

لاس اینجلس : بھارتی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’بیلیٹی الیکٹرک‘‘ نے عالمی فنڈنگ کی مدد سے چالیس کروڑ ڈالر جمع کر لیے ہیں اور اب وہ امریکا میں رکشے چلانے کی تیاریاں کر رہی ہے

یہ کمپنی ’’جی ایم ڈبلیو ٹاسک مین‘‘ کے نام سے، بجلی سے چلنے والے لوڈر رکشے بنا چکی ہے، جن کی سروس کا آغاز جلد ہی لاس اینجلس سے کیا جائے گا

واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے دو بھائیوں، راجہ اور راہول گائم نے 2015ع میں بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کیا تھا، جس کی صنعتی پیداوار اور عالمی فروخت کے لیے انہوں نے ’’گائم موٹر ورکس‘‘ (جی ایم ڈبلیو) کے نام سے ایک کمپنی قائم کی تھہ

بجلی والے رکشے کو انہوں نے ’’جی ایم ڈبلیو ٹاسک مین‘‘ کا نام دیا جو اب تک پندرہ ممالک میں فروخت ہو رہا ہے

امریکا میں اپنا جدید ترین رکشہ بیچنے کے لیے انہوں نے ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’بیلیٹی الیکٹرک‘‘ قائم کرکے چالیس کروڑ ڈالر فنڈنگ بھی جمع کرلی ہے، جس کے بعد یہ رکشہ امریکا میں بھی چلایا جائے گا

17 نومبر کو برقی گاڑیوں کی ایک نمائش میں ’’ٹاسک مین‘‘ کا نیا ماڈل پیش کیا جائے گا

امید ہے کہ یہ لوڈر رکشہ خاص طور پر امریکا کی کوریئر کمپنیوں میں مقبول ہوگا اور بہت جلد اسے لاس اینجلس کے علاوہ دوسرے امریکی شہروں میں بھی سڑکوں پر  دوڑتے دیکھا جا سکے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close