شاہنواز ڈاھانی کے بھائی سے شاہد آفریدی بیحد مُتاثر

نیوز ڈیسک

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے خود کو منوانے والے ملتان سلطان کے فاسٹ بولر لاڑکانہ ایکسپریس شاہنواز ڈاھانی نے جہاں اپنے ٹیلنٹ اور اسٹائل سے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا، وہیں اب اُن کے چھوٹے بھائی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مُتاثر کر دیا ہے شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک وڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز ڈاھانی کے چھوٹے بھائی نیٹ میں عمدہ بولنگ کررہے ہیں شاہد آفریدی نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ ’واقعی! میں اس نوجوان فاسٹ بالر سے بہت متاثر ہوا ہوں، جو کہ شاہنواز ڈاھانی کا بھائی ہے۔‘ اُنہوں نے لکھا کہ شاہنواز ڈاھانی  کی فیملی میں عمدہ بولنگ کرنے کا ٹیلنٹ موجود ہے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’اندرون سندھ میں کرکٹ کا حقیقی ہنر ہے اور اب کھلاڑیوں کو کرکٹ کے لیے کراچی کا رُخ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔‘ سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’ہمیں سندھ بھر میں نوجوان کرکٹرز کے لیے معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close