ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل کا تبادلہ

ویب ڈیسک

ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی پر سات سال سے بطور ڈی جی/ایم ڈی راج کرنے والے محمد سہيل کا تبادلہ ہو گیا.

نیب میں ان کے خلاف ایم ڈی اے میں مالی غبن اور ملیر کی زمینوں کے معاملات میں بدعنوانی کے حوالے سے کئی کیس بھی چلے، لیکن مقتدر حلقوں کے منظور نظر ہونے کی وجہ سے وہ بچ نکلے تھے.

ملیر ضلع بننے کے بعد قائم کیے گئے ادارہ ترقیات ملیر کے وہ گزشتہ سات سال تک بے تاج بادشاہ بنے رہے. وہ بیک وقت ایڈشنل ڈی جی اور ڈی جی کے عہدوں پر فائز تھے. ان کے تبادلے کے آرڈر چار دن کی دبانے کے بعد گزشتہ روز جاری کر دیا گیا. ان کے تبادلے کے احکامات 14 جولائی کو چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ کے دستخط سے جاری ہوئے.

محمد سہیل نے سابقہ ڈی جی امیرزادہ کوہاٹی کے بعد 2013 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا. ان سے قبل صرف تین ماہ کے لیے عبدالرحمان پنہور اس عہدے پر رہے تھے.

رواں برس نئے ڈی جی عطا محمد سومرو کے ڈی جی بننے کے بعد وہ ایڈشنل ڈی جی مقرر ہوئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close