بے رحم ماں نے پلاسٹک سرجری کے لیے نومولود فروخت کر دیا

ویب ڈیسک

روس میں ایک بے رحم اور سنگ دل ماں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کرانے کے لیے اپنا ایک بچہ تین ہزار چھ سو ڈالر کے عوض فروخت کر دیا

بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق تینتیس سالہ ماں کا نام راز میں رکھا گیا ہے اور خاتون کو مئی کے آخر میں انسانی خریدوفروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق خاتون نے 25 اپریل کو ایک لڑکے کو جنم دیا تھا اور صرف پانچ روز کی عمر کا بچہ ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا تھا

خاتون نے دو لاکھ روبل یا تین ہزار چھ سو ڈالر کے بدلے اپنا بچہ ایک بے اولاد گھرانے کے حوالے کیا تھا اور رقم ملتے ہی بچے پر اپنے دعوے سے دستبردار ہوگئی تھی

پہلے روز اسے تین سو ساٹھ ڈالر کی رقم ملی اور چار ہفتے بعد باقی رقم بھی موصول ہوگئی

تاہم ایک نامعلوم فرد نے پولیس کو یہ سارا ماجرا بتایا جس کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو گرفتارکرلیا ہے

خاتون نے تھانے میں اعتراف کیا کہ اس نے بچہ فروخت کیا تھا اور پیدائشی سرٹفکیٹ بھی لے پالک والدین کے حوالے کر دیا تھا

خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی ناک سے خوش نہیں تھیں اور سرجری سے بنیادی خدوخال تبدیل کرانا چاہتی تھیں، جس کے لیے انہوں نے بچے کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close