ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے جدید لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے

ویب ڈیسک

امریکی  ملٹٰی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے اپنے نئے لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے ہیں

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ڈیل کے نئے لیپ ٹاپس میں انٹل کی نئی الیون جنریشن وی پرو چپ دی گئی ہے، اس کے علاوہ چند نئے فیچرز بھی اس میں موجود ہیں۔ لاٹاٹیوڈ 9420 انٹیل کور آئی 7 ماڈل ہے، جس میں انٹیل کی نئی چپس موجود ہیں۔ 14 انچ کے لیپ ٹاپ میں 32 جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن ہوں گے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ فور جی ایل ٹی ای یا 5G پر بھی کام کرسکیں گے، جس مقصد کے لیے ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون ایکسس 20 یا ایکس 55 موڈیمز دیے جائیں گے

دوسرا لاٹاٹیوڈ 9520 لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 15.6 انچ کا ہے، جس کے باقی فیچرز پہلے ماڈل جیسے ہی ہیں

لاٹاٹیوڈ 9420 کی قیمت 1949 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ لاٹاٹیوڈ 9520 کی قیمت کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ڈیوائسز موسم بہار میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close