آرمینیا نے ہتھیار ڈال دیے، آذربائیجان میں جشن

نیوز ڈیسک

متنازعہ علاقے نگورنو قاراباخ پر تنازع کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت آرمینیا تمام علاقوں کو آذربائیجان کے حوالے کردے گا اور وہاں روسی فوج کے دستوں کو امن بحالی کے تعینات کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق نگورنو قاراباخ پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان گذشتہ چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں دو ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں اور بھاری مالی نقصان کے بعد تنازعے کے حتمی خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے

اس سلسلے میں آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے فیس بک پر معاہدہ طے پانے اور رات ایک بجے سے عمل درآمد کرنے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسا درد ہے جس کا اظہار ناممکن ہے. انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے ہار نہیں مانی، ہمیں فتح نہیں ملی لیکن یہ ہمارے لیے قومی اتحاد اور ایک نئے عزم کا ذریعہ بنے گا

دوسری جانب اس معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے آذربائیجان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آرمینیا کا معاہدے پر اتفاق اور زیر تسلط علاقے واپس کرنا دراصل آذربائیجان کی کامیاب فوجی کارروائی کا نتیجہ ہے

تینوں ممالک کی جانب سے نگورنو قاراباخ پر معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ آذربائیجان فوج کے دوسری بڑے شہر شوشی سے آرمینیائی فوج کا قبضہ چھڑانے کے بعد سامنے آیا ہے

معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے روس کے صدر پوتن نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت یکم دسمبر تک آرمینیا اپنے زیر تسلط آذربائیجان کے علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا، روس کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج کے دستے بطور پیس میکر نگورنو قاراباخ کی سرحدوں پر پانچ سال کے لیے تعینات رہیں گے

اپنے اعلامیے میں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نگورنو قاراباخ کی جانب ایک ہزار 960 فوجیوں کو روانہ کردیا گیا ہے جنہیں نگورنو قاراباخ کی سرحد اور دونوں ممالک کے درمیان کوریڈور پر تعینات کیا جائے گا

واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو عالمی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن یہاں اکثریت آرمینیوں کی ہے، جو نگورنو قاراباخ کی علیحدگی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں اور روس کی بھرپور حمایت رکھتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close