خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سری لنکا نو ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا میزبان رہے گا جو 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا اور رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مددگار ثابت ہو گا
2 کروڑ 20 لاکھ آبادی کا ملک معاشی بحران کے سبب مفلوج ہو چکا ہے جہاں سری لنکا میں اس وقت ایندھن، خوراک اور دیگر ضروریات کی قلت ہے، سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ملک میں نافذ ایمرجنسی میں ایک ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دے دی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کہا کہ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کے سبب آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کو منتقل کرنے کے ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور وینیو کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کافی غور و خوض کے بعد کیا گی
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نیا مقام ہو گا جبکہ سری لنکا میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھے گا، ایشیا کپ کا یہ ایڈیشن انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے ایشیائی ممالک کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی