محکمۂ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

نیوز ڈیسک

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک جانے کی توقع ہے

ترجمان محکمۂ موسمیات خالد ملک کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم اب سے مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ  بھی زیادہ ہوگا، عموماً گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال مارچ سے ہی گرمیاں پڑنا شروع ہو گئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close