منوڑا میں تفریحی مقام اور ملیر کو M9  سے ملانے کے لیے ایکسپریس وے کا منصوبہ

نیوز ڈیسک

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منوڑا کے ساحل پر سندھ حکومت شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریحی مقام بنا رہی ہے جس پر اگلے چھ ماہ میں کام مکمّل کر لیں گے

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز منوڑا، سینڈز پٹ، گلبائی، وائے جنکشن اور ضلع کیماڑی کے دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی

منوڑا کے دورے کے موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منوڑہ میں تفریحی جگہ کسی اونچی چٹان پر ہوگی جہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں، جبکہ خصوصی افراد کیلئے ریمپ سمیت دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہونگی

علاوہ ازیں ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ضلع ملیر میں ایک ترقیاتی پروجیکٹ بنا رہی ہے اس منصوبے کے ذریعہ ضلع ملیر کو موٹر وے M9 سے منسلک کیا جائے گا، اس منصوبے میں ایک پل بھی تعمیر کیا جائے گا جو ندی کے اوپر سے گزرے گا، منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع ملیر، ملیرکینٹ، ایئر پورٹ اور شارع فیصل کا سفر نہایت آسان ہوجائے گا، اس منصوبے کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں مکمل کرلیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close