واٹس ایپ: ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر

ویب ڈیسک

دنیا کی بڑی میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اینڈرائڈ کے لیے جاری کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے

ہوتا یہ ہے کہ بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے، لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں، جس کے بعد صارف ڈلیٹ فار آل کا آپشن استعمال نہیں کر سکتا

اس مسئلے کے حل کے لیے میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کرسکتے ہیں

جیسا کہ اس خبر کی ٹائٹل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب صارفین میسج ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کریں گے، تو ایک اسنیک بار سامنے آئے گا۔ لہٰذا آپ چند سیکنڈوں کی مہلت پر ’اَن ڈُو‘ کا ٹیب استعمال کرتے ہوئے میسج واپس لا سکیں گے اور اگر سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہوں گے تو ایسا کر سکیں گے

جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ یہ فیچر بِیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، اس لیے اگر آپ نے اپنی بِیٹا ایپ اپ ڈیٹ نہیں کی ہے تو اپ ڈیٹ کرلیں اور اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ اسنیک بار نہ دِکھائی دے رہا ہو تو پریشان نہ ہوں چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close