میسیجز کے اسکرین شاٹ لینے کے حوالے سے واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟

ویب ڈیسک

میٹا کمپنی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اشارہ دیا ہے

برطانوی اخبار ’ایکسپریس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو ’ویو ونس‘ والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکے گا

واٹس ایپ صارفین جب کوئی تصویر یا وڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ ان کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا وڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں

تاہم موجودہ حالت میں واٹس ایپ ’ویو ونس‘ میسجز کا اسکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے

واٹس ایپ اس کے ساتھ ایسے فیچرز متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے، جس سے صارفین کوئی بھی چیٹ گروپ دیگر لوگوں پتہ لگے بغیر چھوڑ پائیں گے

برطانوی اخبار کے مطابق یہ نئے فیچرز پہلے مرحلے رواں ماہ برطانیہ میں متعارف کروائے جائیں گے

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا تھا ”ہم اپنے پیغامات کے تحفظ کے لیے نئے طریقے ڈھونڈتے رہیں گے اور ان پیغامات کو بالکل اس طرح سے پرائیویٹ بنایا جائے گا جیسے آپ کسی سے سامنے بات کررہے ہوں“

اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے، جس سے صارفین اپنا آن لائن اسٹیٹس کنٹرول کرسکیں گے اور ان کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کس کو اپنا آن لائن اسٹیٹس دکھانا چاہتے ہیں اور کن صارفین کو نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close