سو فیصد ویکسینینڈ تعلیمی ادارے 30 اگست سے پہلے کھولنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

کراچی : ایک روز قبل 30 اگست تک کسی صورت تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے اعلان کے بعد اب وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سو فیصد کورونا ویکسینیشن والے تعلیمی اداروں کو 30 اگست سے کھولیں گے

وزیر تعلیم نے کہا کہ جن اسکولوں کے اساتذہ کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے وہ اسکول 30 اگست سے کھلیں گے، نجی اسکولوں کی تنظیم سے آج ملاقات کروں گا

انہوں نے کہا کہ دو وجوہات پر اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا. جن مین سے ایک وجہ اسکولوں کے عملے کا سو فیصد ویکسینیٹڈ نہیں ہونا تھا

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکول کی اپنی رپورٹ میں تھا کہ 73 فیصد اسٹاف کی ویکسینیشن ہوئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close