بلوچستان حکومت نے نے حب کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے صوبے میں اضلاع کی کل تعداد پینتیس ہو گئی
ضلع لسبیلہ کی تقسیم کے بعد نیا ضلع بنایا گیا ہے، اس حوالے سے فیصلہ دو ماہ قبل صوبائی کابینہ نے کیا تھا
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘بلوچستان لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 (1967 کا ایکٹ XVII) کے سیکشن 6 کے تحت حکومت بلوچستان موجودہ ضلع لسبیلہ کو تقسیم کر کے ایک نیا ضلع بنانے پر خوش ہے جس کا ہیڈ کوارٹر حب ہوگا
نئے ضلع میں حب، ڈوریجی اور سونمیانی (ونڈر) سب ڈویژن شامل ہیں اور تقسیم شدہ ضلع لسبیلہ اب بیلہ، اتھل اور کنراج سب ڈویژنوں پر مشتمل ہے جس کا ہیڈ کوارٹر اوتھل میں ہے
دریں اثنا بلوچستان کے وزیر بلدیات محمد صالح بھوتانی اور رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔