سولہ سالہ یوسوفا  بنڈسلیگا تاریخ کی میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر

نیوز ڈیسک

سولہ سالہ یوسوفا موکوکو جرمن فٹبال لیگ بنڈسلیگا کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

یوسفا موکوکو نے اپنی سولہویں سالگرہ کے اگلے ہی روز  بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے ہیرتھا کے خلاف میچ کے آخری پانچ منٹ فیلڈ میں گزارے، اس مقابلے میں ان کی ٹیم نے 2-5 سے فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں جرمنی میں قواعد میں تبدیلی نے عمر کی کم سے کم حد ساڑھے سولہ سال سے تبدیل کر کے سولہ کر دی تھی ، جس سے یوسفا موکوکو کی سالگرہ کے اگلے دن بینچ میں ان کی شمولیت ممکن ہوگئی

یوسفا موکوکو یامونڈی ، کیمرون میں پیدا ہوئے ، جہاں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ہیمبرگ جانے سے پہلے اپنی زندگی کے ابتدائی دس سال گزارے ، اس لڑکے نے ڈورٹمنڈ کے انڈر 17 کے ساتھ کھیلنا شروع کیا جب وہ سینٹ پاؤلی سے منتقل ہونے کے بعد محض 12 سال کا تھا

جرمنی کے انڈر سکسٹین کے سابق کوچ مائیکل فیچنبینر نے موکوکو کی صلاحیتوں دیکھا ہے  اور اس کے روشن  مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہر پانچ سال بعد ایسی صلاحیت نہیں آتی ہے۔ موکوکو کی فٹبال کی مہارت نمایاں ہے اور وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو کھیل فرق پیدا کر سکتا ہے۔ اس نے ہر جگہ اپنے گول اسکور کیے، یوسففا بنڈسلیگا میں بہت سے ریکارڈ توڑ دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close