انکوگنیٹو موڈ پر کچھ بھی دیکھنا پرائیویٹ نہیں ہوتا، تحقیق

ویب ڈیسک

عام طور پر اکثر انٹرنیٹ صارفین گوگل کروم ویب براﺅزر پر انکوگنیٹو موڈ کو یہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں کہ اس طرح ویب سائٹس ان کی شناخت نہیں کر سکیں گی یا یوں کہہ لیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں، اس کو ٹریک نہیں کرسکیں گی

لیکن حال ہی میں سامنے آنے والے ایک تحقیق کے نتائج سے اس تاثر کی مکمل نفی ہوتی ہے اور یہ تحقیق اس تاثر کو محض خام خیالی ثابت کرتی ہے

تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انکوگنیٹو موڈ میں اگر صارف کسی قسم کا فحش مواد دیکھ رہا ہے تو گوگل، فیسبک اور یہاں تک کہ اوریکل کلاﺅڈ سمیت متعدد کمپنیاں خفیہ طور پر اس کی ٹریکنگ کر رہی ہوتی ہیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں

مائیکرو سافٹ، کارنیگی میلون یونیورسٹی اور پنسلوانیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بائیس ہزار سے زائد فحش ویب سائٹس کا ایک ٹول کے ذریعے جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ 93 فیصد پیجز صارف کو ٹریک کرتے ہوئے صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی اداروں کو لیک کر دیتے ہیں

محققین کے مطابق ان فحش مواد پر مبنی سائٹس کی ٹریکنگ کئی بڑی کمپنیاں کرتی ہیں اور مجموعی طور پر دو سو تیس مختلف کمپنیوں اور سروسز کی شناخت ہوئی، جو صارفین کو ٹریک کرتی ہیں

محققین کے مطابق گوگل 74 فیصد سائٹس کو ٹریک کرتی ہے، اوریکل 24 فیصد جبکہ فیسبک 10 فیصد ویب سائٹس کی ٹریکنگ کرتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ایسی بڑی کمپنیوں کی اکثریت امریکا سے تعلق رکھتی ہے اور فحش مواد والی ویب سائٹس کی پرائیویٹ پالیسیاں ایسی ہوتی ہیں، جن کو سمجھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، تاہم ہمارے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ویب سائٹس میں مخصوص جنس کی شناخت یا صارف کی دلچسپی جیسے ڈیٹا کو لیک کیا جاتا ہے

محققین نے ایک لیپ ٹاپ میں پورن دیکھنے کے لیے جیک کے نام سے پروفائل تیار کی اور براﺅزر پر انکوگنیٹو موڈ پر براﺅزنگ کی

محققین کے مطابق بیشتر افراد یہ نہیں جانتے کہ انکوگنیٹو موڈ صرف براﺅزنگ ہسٹری کو کمپیوٹر میں اسٹور نہیں کرتا، تاہم جن سائٹس پر صارف جاتا ہے، وہ اور تھرڈ پارٹی ٹریکرز صارف پر نظر رکھ کر آن لائن اقدامات کو ریکارڈ کر سکتے ہیں

بعد ازاں فحش مواد کو دیکھنے والوں کا ڈیٹا اشتہارات دکھانے کے مقاصد لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا کیا جاتا ہے

اس طرح صارفین کے سرچنگ اور براؤزنگ ڈیٹا کے مطابق ہی ان کی اسکرین پر اشتہارات نمودار ہوتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close