بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی خاتون کا مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع

نیوز ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیپٹن بابر اعظم پر گذشتہ روز سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ مختار نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا

تفصیلات کے مطابق ایڈشنل سیشن جج لاہور نعمان محمد نعیم نے مقدمے کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے

حامیزہ مختار نے دوسری درخواست ہراساں کرنے کے الزام میں بابر اعظم کے فیملی اراکین کے خلاف بھی دائر کی ہے۔ ایڈشنل سیشن جج عابد رضا خان نے ہراساں کرنے کی درخواست پر بھی جواب طلب کر لیا

عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کیا ہے

حامزہ مختیار نے سیشن کورٹ میں مقدمہ کے اندراج ، ہراساں کرنے سے روکنے اور ہرجانے کی درخواستیں دائر کیں ہیں، جن میں بابر اعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے اور تھانہ نصیر آباد پولیس کو بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے

اپنی درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو بابر اعظم کے خلاف  مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن عمل در آمد نہیں ہوا، بابر اعظم کے فیملی اراکین مجھے ہراساں کر رہے ہیں، عدالت انہیں مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close