عالمی پروڈکشن ہاؤس کی شریف خاندان کی کرپشن پر ڈاکیومینٹری

ویب ڈیسک

سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ نیٹ فلکس پاکستان کے ایک سیاسی خاندان کی کرپشن پر ڈاکیومینٹری بنا رہا ہے

جس ڈاکیومینٹری کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر بات کی جا رہی ہے اس کا نام ’بیہائنڈ دا کلوزڈ ڈور‘ ہے اور اس کے ٹریلر میں غیرملکی ریسرچرز اور صحافیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک افراد بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

اس ڈاکیومینٹری کے لیے پاکستانی صحافی ارشد شریف جو اب ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، ان کا بھی انٹرویو کیا گیا ہے اور وہ ٹریلر میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بچوں کی کرپشن پر بات کر رہے ہیں

جس کیس کی صحافی بات کر رہے ہیں اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے شہباز حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں ترمیم کے بعد شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو بری بھی کر دیا ہے

دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا پر کچھ افرا اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس ڈاکیومینٹری کی وجہ سے پاکستان میں کہیں نیٹ فلکس پر پابندی نہ لگ جائے

یہ ڈاکیومینٹری ’انڈیپینڈنٹ پی او وی‘ نامی نجی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بنائی جا رہی ہے، جس کی بنیاد مائیکل اوسولڈ نامی ہدایتکار نے رکھی تھی

ان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کمپنی اور ہدایتکار مائیکل اوسولڈ اس سے قبل بھی ڈاکیومینٹریز بنا چکے ہیں، جس میں جاپانی بینکوں پر بننے والی ڈاکیومینٹری پرنسز آف یین، دا مین ہو نیو ٹو مچ اور دا سپائیڈرز ویب شامل ہیں

یہ تمام ڈاکیومینٹریز ’انڈپینڈنٹ پی او وی‘ کے یو ٹیوب چینل پر بھی موجود ہیں۔
یوٹیوب پر ’انڈپینڈنٹ پی او وی‘ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ٹریلر کے نیچے جو تفصیلات دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close