سندھ کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کا کریئر داؤ پر لگ گیا

نیوز ڈیسک

کورونا وائرس وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد سندھ کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ  کا کریئر داؤ پر لگ گیا ہے

اس ضمن میں موصول شدہ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث  سندھ کے 12 ہزار 4 سو نجی اسکولوں میں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے نجی اسکولوں میں 1 لاکھ 10 ہزار 5 سو سے زائد اساتذہ برسرِ روزگار ہیں۔ نجی اسکولوں نے تعلیمی ادارے بند ہونے کا جواز بنا کر اساتذہ کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے

وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور محکمہ تعلیم نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔ اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی

ذرائع کے مطابق سندھ کے نجی اسکولوں سے اب تک سیکڑوں اساتذہ جبری طور پر برطرف کیے جا چکے ہیں

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نجی اسکولوں سے اساتذہ کی جبری برطرفیوں کا نوٹس  لے کر انہیں بے روزگار ہونے سے بچائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close