بھارت میں پُراسرار بیماری سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 400 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں 200 کے قریب بچے شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک پراسرار بیماری پھیلنے لگی. مرگی کے دورے جیسی کیفیات اور الٹیوں کے بعد بے ہوش ہوجانے والے 400 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں
ہسپتال لائے گئے ان 400 افراد میں سے ایک شخص نے علاج کے دوران دم توڑ دیا، جب کہ 150 سے زائد مریضوں کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا
دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو آندھرا پردیش بھیجا جا رہا ہے، جو خصوصی طور پر بچوں میں اس پُراسرار بیماری کا معائنہ کرے گی
اس ضمن میں محکمۂ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے پُراسرار بیماری میں مبتلا بچوں کو ملیریا جیسے بخار کے باعث اینٹی ملیریل دوائیں دی گئی ہوں، جس کی وجہ سے بچوں میں یہ کیفیت پیدا ہو گئی ہو.