سائبر ماہرین نے اینڈرائڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو گیارہ ایپلی کیشنز کے استعمال کے حوالے سے خبردار کیا ہے
ماہرین کے مطابق گیارہ مشہور ایپس، جن میں ’وائبر‘ اور ’بکنگ‘ سمیت دیگر ایپس شامل ہیں، کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپس میں سیکیورٹی نقائص پائے گئے ہیں جس کے باعث ہیکرز یہ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے موبائل فون کے تمام پاس ورڈز حاصل کر سکتے ہیں
ان اپیلی کیشنز کے مدد سے موبائل فون میں موجود پاسورڈز، تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے
اگرچہ ان نقائص کی نشاندہی کے بعد گوگل نے مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن خدشہ ہے کہ لاکھوں اینڈرائڈ صارفین اس سے متاثر ہوئے ہوں گے
اس سے قبل اینڈرائیڈ موبائل فون میں دستاویزات اسکین کرنے والی مقبول ایپ ‘کیم اسکینر’ میں میل ویئر کا انکشاف ہوا تھا۔ گوگل نے خرابی سامنے آنے کے بعد اس ایپ کو پلے اسٹور سے نکال دیا تھا
مذکورہ ایپ 2010ع سے پلے اسٹور پر موجود تھی اور اسے پی ڈی ایف دستاویزات اسکین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ایپ کو دس کروڑ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا تھا
گوگل پلے پر 18 لاکھ ریویوز اس ایپ پر موجود تھے، جن میں سے بیشتر مثبت تھے لیکن اینٹی وائرس کمپنی نے اس کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع کی جب منفی ریویوز کی تعداد بڑھنے لگی۔