ماؤنٹ ایورسٹ مزید اونچا ہوگیا!

نیوز ڈیسک

چین اور نیپال کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ، جسے ’کوہِ چومولانگما‘ بھی کہا جاتا ہے، ہماری سابقہ پیمائشوں کے مقابلے میں بھی زیادہ بلند ہو گیا ہے، جس کی تازہ اونچائی 8848.86 میٹر رکارڈ کی گئی ہے

واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ یا ’’چومولانگما‘‘ ایک طرف چین کے علاقے تبت میں جب کہ دوسری جانب نیپال میں واقع ہے اور اسی بنا پر یہ دونوں ممالک کی مشترکہ ملکیت قرار دیا جاتا ہے

2005ع میں امریکی نظام، گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کی مدد سے ’’کوہِ چومولانگما‘‘ کی اونچائی 8,844.43 میٹر معلوم کی گئی تھی، جس پر حالیہ مہینوں میں چار الگ الگ سیٹلائٹ نظاموں یعنی امریکی جی پی ایس، چینی ’’بیدو‘‘ روسی ’’گلوناس‘‘ اور یورپی ’’گیلیلو‘‘ کی مدد سے محتاط نظرِ ثانی کی گئی ہے

اس طرح ماؤنٹ ایورسٹ (کوہِ چومولانگما) کی نئی بلندی 8848.86 میٹر معلوم ہوئی ہے جو اس کی سابقہ اونچائی کے مقابلے میں 4.43 میٹر زیادہ ہے۔ اس طرح دنیا کی سب سے بلند چوٹی اور بھی زیادہ اونچی قرار پائی ہے

اس حوالے سے  8 دسمبر 2020ع کو چینی صدر شی جن پھنگ اور نیپالی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے مشترکہ طور پر کوہِ چومولانگما کی نئی بلندی کا اعلان کیا اور اس ضمن میں خطوط کا تبادلہ بھی کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close