میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنے نئے وائرلیس ایئرپوڈز کا اعلان کر دیا ہے، جو درحقیقت آئی فون کے کئی ماڈلوں سے بھی مہنگے ہیں
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایپل نے وائرلیس ایئرپوڈ میکس کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت 549 ڈالرز رکھی گئی ہے جو اس کمپنی کے کئی ٹیبلٹ اور مشہور فونز سے بھی مہنگا ہے
اس حد تک مہنگا ہونے کے باوجود ایپل کو امید ہے کہ دسمبر کی چھٹیوں میں لوگ اسے ضرور خریدیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر اچھے ہیڈ فون بھی یہ کام کرتے ہیں، لیکن نیا ایئرپوڈ میکس ماڈل انتہائی جدید ہے اور شور کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بوش کمپنی کے تیار کردہ ایسے ہی ایئرپوڈ کی قیمت اس وقت تقریباً 340 ڈالرز ہے
ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بنیادی ایئرپوڈ اور ایئرپوڈ پرو ماڈل بالترتیب 159 اور 249 ڈالرز میں دستیاب ہیں۔ ایئرپوڈز میکس میں نوعدد مائیکروچپ لگی ہوئی ہیں اور دو عدد ایچ ون چپ بھی نصب ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں آواز کو بہتر بنانے والا آڈیو پروسیسر بھی موجود ہے۔ جبکہ بیرونی آواز اور شور کم کرنے والا جدید نظام بھی اس کا حصہ ہے
واضح رہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت میں تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لیکن کمپنی کے تیار کردہ دیگر آلات کی فروخت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اپنے ایئرپوڈ کو مزید جدید بنانے کا کام کیا ہے۔